کراچی (اے ایف پی) آن لائن میڈیکل سروسز نے پاکستان کی خواتین ڈاکٹروں کی واپسی ممکن بنا دی، بڑی تعداد میں خواتین ڈاکٹرز شادی اور گھریلو ذمہ داریوں کے باعث اپنا کیریئر چھوڑنے پر مجبور ہو گئی تھیں۔ سماجی دباؤ اور سہولیات کی کمی بڑی رکاوٹ، ٹیلی میڈیسن نے ہزاروں خواتین ڈاکٹروں کو دوبارہ فعال کیا۔ پاکستان میں آن لائن طبی خدمات (ٹیلی میڈیسن) کے فروغ نے ہزاروں خواتین ڈاکٹروں کیلئے دوبارہ پیشہ ورانہ زندگی میں واپسی کے دروازے کھول دیے ہیں، جو شادی اور گھریلو ذمہ داریوں کے باعث اپنا کیریئر چھوڑنے پر مجبور ہو گئی تھیں۔