• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لیاری یونیورسٹی میں گھوسٹ اور دہری سرکاری ملازمت کے حامل ملازمین کیخلاف کارروائی تیز

کراچی (سید محمد عسکری) سندھ حکومت کے محکمہ بورڈز و جامعات کی ہدایات کے بعد بے نظیر بھٹو شہید یونیورسٹی لیاری میں گھوسٹ اور دہری سرکاری ملازمت کے حامل ملازمین کے خلاف کارروائی تیز کر دی گئی ہے، جہاں ایسے کئی ملازمین کا انکشاف ہوا ہے جو طویل عرصے سے ڈیوٹی سے غیر حاضر رہے یا دہری ملازمت کرتے تھے ۔ یونیورسٹی ذرائع کے مطابق گھوسٹ ملازمین میں اسسٹنٹ پروفیسر، لیکچرار، اسسٹنٹ کنٹرولر امتحانات، کلرکس اور دیگر عملہ شامل ہے۔ ان میں اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر شبروز، لیکچرار ڈاکٹر منیر احمد عباسی اور اسسٹنٹ کنٹرولر امتحانات شیراز احمد گزشتہ آٹھ ماہ سے ڈیوٹی پر حاضر نہیں ہوئے۔ اسی طرح اسسٹنٹ کے عہدے پر تعینات عائشہ، سینئر کلرک زوہیب عثمان، تنویر سومرو، پیر محسن اور جویریہ بتول بھی آٹھ ماہ سے غیر حاضر ہیں، جبکہ سب انجینئر عاصمہ اختر گزشتہ چار ماہ سے ڈیوٹی سے غائب ہیں۔ یونیورسٹی انتظامیہ نے طویل غیر حاضری پر مذکورہ ملازمین کو شوکاز نوٹس جاری کر دیے ہیں۔ ذرائع کے مطابق ان ملازمین کو ماضی میں بھی متعدد بار نوٹسز دیے گئے تاہم انہوں نے کوئی تسلی بخش جواب نہیں دیا۔ یونیورسٹی حکام کا کہنا ہے کہ غیر حاضر ملازمین ڈیوٹی انجام دیے بغیر یونیورسٹی سے لاکھوں روپے تنخواہوں اور مراعات کی مد میں وصول کرتے رہے۔ دریں اثنا، اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر شبروز جو دہری سرکاری ملازمت کررہے تھے تقریباً 30 لاکھ روپے واپس جمع کرا کے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ جب کہ یسرا اخوند جو شعبہ کامرس میں لیکچرار تھیں شہزادہ خرم خان علوانی پریمئر کالج میں لیکچرار تھے دہری سرکاری ملازمت کے باعث لیاری یونیورسٹی سے مستفی ہوگئے یونیورسٹی انتظامیہ کے مطابق معاملے کی مزید چھان بین جاری ہے اور ذمہ داران کے خلاف محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔یونیورسٹی انتظامیہ کے مطابق معاملے کی مزید چھان بین جاری ہے اور ذمہ داران کے خلاف محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

ملک بھر سے سے مزید