• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی کی معیشت حکومت کے بغیر بھی شہر چلانے کی اہل، شاہد خاقان

کراچی (رپورٹ/ اختر علی اختر ) سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ کراچی وہ شہر ہے جس کی اکانومی ایسی ہے کہ وہ حکومت سے ہٹ کر بھی اس شہر کو سنبھال سکتی ہے، گرین لائن اور کے4 منصوبے کے پورے پیسے ہم نے دیئے ہیں لیکن ابھی تک مکمل نہیں ہوا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بزنس کمیونٹی کی جانب سے منعقدہ پروقار تقریب میں کیا۔ اس موقع پر سابق وفاقی وزیر مفتاح اسمائیل، افضال اڈھیہ، بشیر میمن اور دیگر شخصیات بھی موجود تھیں۔ شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کا بڑا مسئلہ بنا ہوا ہے، جنگی حالات کے بعد یہ فیول کا مسئلہ عالمی سطح پر کم ہو جائیگا۔

ملک بھر سے سے مزید