اسلام آباد (خالد مصطفیٰ) (OGDCL) نے بدھ کو31مارچ 2026کو ختم ہونے والے نو ماہ کے مالی نتائج کا اعلان کرتے ہوئے بعد از ٹیکس 115.263 ارب روپے منافع حاصل کیا اور فی حصص 11 روپے کے ریکارڈ مجموعی ڈیویڈنڈ کا اعلان کیا۔بورڈ آف ڈائریکٹرز نے تیسری عبوری نقد ڈیویڈنڈ 3.25 روپے فی حصص (32.50 فیصد) کی منظوری دی، جو کمپنی کی تاریخ میں تیسری سہ ماہی کی سب سے زیادہ ادائیگی ہے۔ اس طرح نو ماہ کا مجموعی ڈیویڈنڈ تاریخی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔