• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ کے تین نمایاں تاریخی مقامات یونیسکو کی عالمی ثقافتی ورثہ کی عارضی فہرست میں شامل

کراچی (مطلوب حسین /اسٹاف رپورٹر) سندھ کی تین نمایاں تاریخی مقامات نوکوٹ قلعہ، عمر کوٹ قلعہ اور کوٹ ڈیجی قلعہ کو یونیسکو کی عالمی ثقافتی ورثہ کی عارضی فہرست میں شامل کر لیا گیا۔تفصیلات کے مطابق صوبہ سندھ کی تین تاریخی مقامات کوٹ ڈیجی قلعہ، عمرکوٹ قلعہ اور نوکوٹ قلعہ کو باضابطہ طور پر یونیسکو کی عالمی ثقافتی ورثہ کی عارضی فہرست میں شامل کر لیا گیا ہے جوسندھ کی بھرپور ثقافتی، تاریخی اور تعمیراتی وراثت کو اجاگر کرتی ہے، جو دنیا کی قدیم ترین تہذیبوں میں سے ایک کا مرکز رہا ہے۔مذکورہ تاریخی مقامات کی یونیسکوکی عالمی ثقافتی ورثہ کی عارضی فہرست میں شامل ہونے کے بعدیونیسکو کی عالمی ثقافتی ورثہ کی عارضی فہرست میں سندھ کی تاریخی مقامات کی تعداد 8 ہوگئی ہے۔

ملک بھر سے سے مزید