• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ فلڈ ایمرجنسی ہاؤسنگ ری کنسٹرکشن منصوبے کے لئے 10 کروڑ یورو کے معاہدے پر دستخط

اسلام آباد (کامرس رپورٹر) پاکستان اور یورپی انویسٹمنٹ بینک نے سندھ فلڈ ایمرجنسی ہائوسنگ ری کنسٹرکشن منصوبے کیلئے 10 کروڑ یورو کے مالیاتی معاہدے پر دستخط کر دیئے،منصوبے کا مقصد 2022ء کے تباہ کن سیلاب سے متاثرہ علاقوں کی بحالی اور متاثرہ کمیونٹیز کی تعمیر نو ہے۔ تاریخی معاہدہ پروزارت اقتصادی امور کے وفاقی سیکرٹری محمد حمیر کریم اور یورپی انویسٹمنٹ بینک کے سینئر عہدیدار نے یورپی یونین-پاکستان بزنس فورم کے موقع پر دستخط کئے۔

ملک بھر سے سے مزید