• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہماری کاوشیں جنگ بندی میں توسیع، فیلڈ مارشل نے ہمت نہیں ہاری، شہباز

اسلام آباد(نیوزرپورٹر)وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ امریکا اور ایران کے مابین پاکستان نے بات چیت کا جو طویل سلسلہ 11 اپریل کی رات شروع کرایا وہ 21 گھنٹے طویل تھا۔ یہ میراتھون سیشن تھا جس کے لیے بے پناہ کاوشیں کی گئیں ‘ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے ہمت نہیں ہاری اور دن رات کاوشیں کیں‘سینیٹر اسحاق ڈار بھی اپنے ہم منصبوں کے ساتھ مصروف رہے‘ ہماری بے پناہ کاوشوں سے جنگ بندی میں توسیع ہوئی جو ہنوز جاری ہے‘جنگ کی وجہ سے ہمارا معاشی ترقی کا سفر رک گیا‘پٹرولیم کی قیمتیں آسمان سے باتیں کر رہی ہیں ہمیں بھی نئی قیمتیں متعین کرنی ہیں، مسائل پہاڑ بن کر سامنے کھڑے ہیں لیکن مشکل وقت سے سرخرو ہوکر نکلیں گے‘ سعودی تعاون سے ساڑھے تین ارب ڈالر کا بیرونی قرضہ چکا دیا‘ کفایت شعاری اقدامات جاری رہیں گے۔ وہ بدھ کو یہاں وفاقی کابینہ کے اجلاس سے خطاب کررہے تھے،کابینہ نے ملکی سطح پر ویکسین کی تیاری کی پالیسی کی منظوری دیدی، وزیر اعظم نے کابینہ ارکان کوبتایا کہ ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی بھی اپنی ٹیم کے ساتھ آئے، ان کے ساتھ بھی میرا تھن سیشن ہوئے، ہفتہ کے روز وہ مجھ سے بھی ملے، دو گھنٹے کی ملاقات میں سیر حاصل گفتگو ہوئی۔ وزیر داخلہ کا بھی اس حوالے سے بہت اہم کردار رہا، ایرانی وزیر خارجہ عمان بھی گئے اور واپس پاکستان آئے پھر روس گئے۔ ان سے میری فون پر بات ہوئی تو انہوں نے کہا کہ وہ اخلاص سے ملاقاتیں کر رہے ہیں اور مشورہ کرکے جواب دیں گے۔

اہم خبریں سے مزید