• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئی ایم ایف نے اداروں کے بجلی گھروں پر لیوی کے حساب کا طریقہ بدل دیا

اسلام آباد( خالد مصطفیٰ)آئی ایم ایف نے پاکستان کے توانائی اصلاحاتی پروگرام کے تحت گیس سے چلنے والے کیپٹو پاور پلانٹس (CPPs) پر عائد “آف دی گرڈ” لیوی کے حساب کا طریقہ کار تبدیل کر دیا ہے، جس کے نتیجے میں صنعتی شعبے پر بوجھ میں تقریباً 61 فیصد کمی آ گئی ہے۔نئے فارمولے کے تحت لیوی اب بی 3 صنعتی ٹیرف کے پیک اور نان پیک اوقات کے اوسط پر لگائی جائے گی، جبکہ پہلے یہ صرف پیک آورز پر مبنی تھی۔ اس تبدیلی سے لیوی تقریباً 1,303 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو سے کم ہو کر لگ بھگ 500 روپے رہ گئی ہے۔ حکومت نے اس فیصلے کا باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔

اہم خبریں سے مزید