اسلام آ باد ( رانا غلام قادر ) وفاقی حکومت کی جانب سے سرکاری امور کی انجام دہی کے لئے نجی شعبے سے بھاری مشاہرے پر ہائر ماہرین کی تعداد کتنی ؟ اعداد وشمار سامنے آگئے ۔ وفاقی وزارتوں، ذیلی اداروں میں ایم پی سکیل تحت 93 اورخصوصی پروفیشنل پے اسکیل پر 64افراد کو بھرتی کیا گیا۔وفاقی محکموں میں کنٹریکٹ پر ہائر افراد کی تنخواہوں پر سالانہ 1 ارب 79 کروڑ 52 لاکھ روپے سے زائد خرچ آتا ہے، جن وزارتوں ،ڈویژن اور محکموں میں یہ ماہرین بھرتی کئے گئے ان میں وزارت تجارت،ریلوے،فنا نس ،اسٹیبلشمنٹ ڈویژن،موسمیاتی تغیر،قانو ن و انصاف، کابینہ ڈویژن کے ذیلی ادارے اوگرا،پی ٹی اے،نیپرا۔ نیشنل اے ایم ایل ،سی ایف ٹی اتھارٹی،وزارت قومی صحت ،وزارت خارجہ اور بحری امور شامل ہیں۔