• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

3 عرب ممالک امریکی میڈیا کمپنی میں 67 کھرب روپے کی سرمایہ کاری کرینگے

کراچی (رفیق مانگٹ) تین عرب ممالک امریکی میڈیا کمپنی میں 67 کھرب روپے کی سرمایہ کاری کرینگے۔ عرب فنڈز کی بڑی انٹری، مشترکہ قدم، امریکی میڈیا دیو وارنر برادرز پر نظریں، عالمی میڈیا منظرنامہ بدلنے کا امکان، سرمایہ کاری میں سعودی عرب کا پبلک انویسٹمنٹ فنڈ، قطر انویسٹمنٹ اتھارٹی، اور ابوظہبی کی الماد ہولڈنگ کمپنی شامل، امریکی میڈیا کمپنی پیراماؤنٹ نے اپنی تاریخ کے سب سے بڑے میڈیا معاہدے کو مکمل کرنے کے لیے ایک اہم ریگولیٹری رکاوٹ عبور کرنے کی کوشش تیز کر دی ہے، جہاں خلیجی خودمختار فنڈز کی بھاری سرمایہ کاری کے باعث غیر ملکی ملکیت تقریباً 50 فیصد تک پہنچنے کا امکان ہے، جس کے لیے اب وفاقی کمیونیکیشنز کمیشن کی منظوری ناگزیر ہو گئی ہے۔ پیراماؤنٹ نے امریکی وفاقی کمیونیکیشنز کمیشن (FCC) میں باضابطہ درخواست دائر کی ہے، جس میں خلیج فارس کے خودمختار ویلتھ فنڈز کو کمپنی میں نمایاں ایکویٹی حصص رکھنے کی اجازت دینے کی استدعا کی گئی ہے۔ یہ اقدام کمپنی کے وارنر برادرز ڈسکوری کے ساتھ مجوزہ بڑے انضمام کے تناظر میں سامنے آیا ہے۔ رواں ماہ کے آغاز میں پیراماؤنٹ نے تقریباً 67 کھرب روپے (24 ارب ڈالر) کی مشترکہ سرمایہ کاری کے لیے تین بڑے مشرقِ وسطیٰ کے خودمختار فنڈز کے ساتھ معاہدہ کیا تھا، جن میں سعودی عرب کا پبلک انویسٹمنٹ فنڈ، قطر انویسٹمنٹ اتھارٹی، اور ابوظہبی کی الماد ہولڈنگ کمپنی شامل ہیں۔

اہم خبریں سے مزید