اسلام آباد( رپورٹ:،رانامسعود حسین) وفاقی آئینی عدالت نے انکم ٹیکس آرڈیننس 2001 کی دفعات 4بی اور 4سی کے تحت سپر ٹیکس کو برقرار رکھنے کا فیصلہ جاری کردیا ،دفعہ فور سی کے تحت سپر ٹیکس کو ٹیکس سال 2022 اور اس کے بعد کے لیے برقرار رکھا گیا ،عدالت نے قرار دیا کہ دفعہ C 4 جو فنانس ایکٹ 2022 تحت ٹیکس سال 2022 سے زیادہ آمدن رکھنے والے افراد پر نافذ کی گئی تھی ،کے تحت عائد سپر ٹیکس آئین کی وفاقی قانون ساز فہرست کے اندراج 47 کے تحت پارلیمان کے ٹیکس عائد کرنے کے اختیار کا جائز استعمال ہے۔