• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

افغانستان کی ایک بار پھر جنوبی وزیرستان میں سول آبادی پر گولہ باری

اسلام آباد ( طاہر خلیل ) افغانستان کی جانب سے ایک بار پھر جنوبی وزیرستان کے انگور اڈہ سے ملحقہ سرحدی علاقوں میں پاکستان کی سول آبادی پر گولہ باری کی گئی، افغانستان کی جانب سے فائر کیا گیا مارٹر گولہ مقامی شہریوں کریم خان اور رحمت اللہ کے گھر پر آ گرا،مارٹر گولے کے دھماکے کے نتیجے میں چار بچوں اور ایک خاتون سمیت پانچ افراد زخمی ہو گئے، زخمی ہونے والے بچوں میں تیرہ، دس، آٹھ اور تین سالہ بچے شامل، تمام زخمیوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال وانا منتقل کر دیا گیا، افغانستان کی اس کارروائی پر اہلِ علاقہ نے شدید دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

اہم خبریں سے مزید