• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قائم مقام صدر نے وزیر اعظم کے مشورے پر 3 ججز کے تبادلے کی منظوری دیدی

اسلام آباد ( طاہر خلیل /عاصم جاوید)قائم مقام صدر سید یوسف رضا گیلانی نے وزیرِ اعظم کے مشورے پر جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کی سفارشات کی روشنی میں اسلام آباد ہائی کورٹ کے ججز کے تبادلے کی منظوری دیدی ، وزارت قانون و انصاف نے اس کاباضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ قائم مقام صدر نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے سینئر جج جسٹس محسن اختر کیانی کولاہور ہائی کورٹ ، جسٹس بابر ستار کو پشاور ہائی کورٹ جبکہ جسٹس سمن رفعت امتیاز کواسلام آباد ہائی کورٹ سے سندھ ہائی کورٹ تبادلے کی منظوری دے دی۔

اہم خبریں سے مزید