• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صدر زرداری کی ہانگژو جن جیانگ گروپ کے سی ای او سے ملاقات

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے چین کے دورے کے دوران ہانگژو جن جیانگ گروپ کے سی ای او وانگ جیان سے ملاقات کی اور کمپنی کو پاکستان میں متبادل توانائی ، پانی کی صفائی اور الیکٹرک گاڑیوں کی بیٹری سسٹمز سمیت ترجیحی شعبوں میں چینی سرمایہ کاری بڑھانے کی دعوت دی، انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت غیر ملکی کمپنیوں کو پبلک پرائیوٹ شراکت کاری کے ذریعے ہر ممکن سہولت دیگی ،ملاقات کے دوران صدر مملکت کو بتایا گیا کہ یہ گروپ پہلے ہی پاکستان میں متعدد منصوبوں پر کام کررہا ہے اور چین کے سرفہرست 100 کاروباری گروپس میں شامل ہے۔
اہم خبریں سے مزید