• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پراپرٹی ٹائیکون کیخلاف عالمی سطح پر کارروائی جاری ہے، بہت جلد گرفتار کرکے پاکستان لایا جائیگا، چیئرمین نیب

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی) چیئرمین نیب لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ نذیر احمد بٹ نے کہا ہے کہ ملک ریاض اور ان کے بیٹے علی ریاض کو واپس لانے کے لیے متحدہ عرب امارات کی حکومت سے رابطہ کر لیا گیا ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ بحریہ ٹاؤن کراچی منی لانڈرنگ کیس میں اشتہاری ملزم ملک ریاض کے انٹرپول کے ذریعے ریڈ وارنٹ جاری کر دیے گئے ہیں۔ان کے مطابق اسی کیس میں ملک ریاض کے بیٹے علی ریاض ملک کے بھی انٹرپول کے ذریعے ریڈ وارنٹ جاری ہو چکے ہیں۔ چیئرمین نیب نے کہا کہ دونوں ملزمان کو قانون کے مطابق گرفتار کرنے کے لیے بین الاقوامی سطح پر کارروائی جاری ہے اور تمام قانونی تقاضے پورے کیے جا رہے ہیں۔
اہم خبریں سے مزید