واشنگٹن (اے ایف پی /نیوز ڈیسک ) وائٹ ہاؤس کے ایک اہلکار نے بدھ کے روز بتایا کہ صدر ٹرمپ اور تیل کمپنیوں کے ایگزیکٹوز کے درمیان ہونے والی ایک ملاقات میں بتایا گیا ہے کہ امریکا ایران کی بحری ناکہ بندی کو مزید کئی مہینوں تک طول دے سکتا ہے۔ امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل نے امریکی حکام کے حوالے سے رپورٹ کیا ہے کہ صدر ٹرمپ نے اپنے معاونین کو ایران کے طویل محاصرے کے لیے تیاری کی ہدایت کر دی ہے۔ رپورٹ کے مطابق ٹرمپ نے حالیہ اجلاسوں کے دوران یہ فیصلہ کیا کہ ایرانی بندرگاہوں تک جانے اور وہاں سے آنے والی بحری آمد و رفت روک کرایرانی معیشت اور تیل کی برآمدات پر دباؤ جاری رکھا جائے۔