• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکہ کو ایران کی نئی تجاویز کی توقع ہے، عوام کو زیادہ کچھ کہا نہیں جارہا، جیو نیوز پر شاہزیب خانزادہ کا تجزیہ

کراچی (ٹی وی رپورٹ) جیو نیوز کے پروگرام کے’’آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ‘‘ کے میزبان تجزیہ کار شاہزیب خانزادہ نے کہا ہے کہ امریکہ کو ایران نئی تجا ویز کی توقع ہے ۔ امریکہ و ایران کے درمیان مذاکرات کے حوالے سے دونوں طرف سے عوامی طور پر زیادہ کچھ نہیں کہا جارہا ہے اور گزشتہ چار دنوں سے امریکی صدر ٹرمپ کی سوشل میڈیا پر بھی زیادہ جارحانہ بیانات دیکھنے میں نہیں آرہے تھے لیکن آج ٹرمپ نے پھر ایران کو دھمکی دے دی اور امریکہ توقع کر رہا ہے کہ ایران جلد ایک نیا پرپوزل پاکستان کے حوالے کر دے گا۔وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ روس جانے سے پہلے عباس عراقچی نے یقین دلایا تھا کہ قیادت سے مشورہ کرنے کے بعد جلد سے جلد جواب دیا جائے گا۔یہ رپورٹ بھی سامنے آئی ہے کہ ایران جلد نیا پرپوزل پیش کرنے والا ہے۔ مذاکرات میں پروپوزلز پر ایران کا ردِ عمل تاخیر کا شکار ہو رہا ہے جس رفتار سے بات چیت میں پیشرفت ہونی چاہئے تھی وہ نہیں ہو رہی ہے دونون طرف منفی عوامل تاخیر سے مذاکراتی عمل کو ڈی ریل کرسکتے ہیں۔
اہم خبریں سے مزید