کراچی ( اسٹاف رپورٹر) محکمہ اینٹی کرپشن سندھ نے ضلع شرقی سمیت دیگر اضلاع اور علاقوں میں غیر قانونی تعمیرات کا نوٹس لیتے ہوئے سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے افسران کیخلاف بڑے پیمانے پر کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق شہر میں 220 خلاف ضابطہ تعمیرات پر متعلقہ ڈائریکٹرز ، ڈپٹی ڈائریکٹرز ، اسسٹنٹ ڈائریکٹرز اور سینئر بلڈنگ انسپکٹرز کے خلاف تحقیقات شروع کردی گئی اینٹی کرپشن حکام کی جانب سےایس بی سی اے حکام کو نوٹس جاری کر دیئے گئے ہیں محکمہ اینٹی کرپشن نے 220 عمارتوں کی تفصیلات طلب کرتے ہوئے تمام افسران کو 6 مئی 2026 کو مطلوبہ ریکارڈ سمیت اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ سندھ کے دفتر میں پیش ہونے کا حکم دیا ہے مراسلے میں ہدایت کی گئی ہے کہ متعلقہ ریکارڈ، بلڈنگ پلانز، 220 پلاٹس کی مکمل فہرست اور اب تک کی گئی کارروائی کی تفصیلات پیش کی جائیں، پیشی کے موقع پر افسران کے بیانات بھی ریکارڈ کئے جائیں گے۔