• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی کو ترقی کیلئے بہت پیسہ چاہیے، لاہور سے موازنہ درست نہیں، مرتضیٰ وہاب

لاہور، کراچی (خصوصی رپورٹر،مانیٹرنگ ڈیسک) میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ کراچی کوترقی کیلئے بہت پیسہ چاہیے، لاہور سے موازنہ درست نہیں، لاہور زندہ دل لوگوں کا شہر ہے، واسا کیساتھ معاہدہ کر رہےہیں، ان کی اسٹریٹجی اپنائینگے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے وفد کے ہمراہ لاہور میں واسا ہیڈ آفس کا دورہ کے بعد صوبائی وزیر بلال یاسین کے مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ بلال یاسین نے کہا کہ میئرکراچی کےساتھ اپنے تجربات شیئر کرنےکیلئے تیار ہیں، بارش ہویاکوئی اور مسئلہ، واسا کراچی کے ساتھ بھرپور تعاون کریگا۔ مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ سیاسی کشمکش میں لاہور اور کراچی کا موازنہ کرنا مناسب نہیں، ایک دوسرے کا موازنہ کرنے کے بجائے ہمیں ملکر کام کرنا چاہیے۔ مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ ہم واسا لاہور کے ساتھ معاہدہ کر رہےہیں، واسا لاہور کی اسٹریٹجی کو اپنائیں گے، دنیا بھر میں شہر ایک دوسرے کے ساتھ اپنے انتظامی تجربات شیئرکرتے ہیں، ہم ایک دوسرے کے تجربات سے اپنے اپنے شہریوں کی خدمت کرسکتے ہیں۔ مرتضیٰ وہاب نے وزیر ہاؤسنگ پنجاب بلال یاسین کو کراچی آنے کی دعوت دی۔
اہم خبریں سے مزید