کراچی ( اسٹاف رپورٹر )قائد حزب اختلاف بلدیہ عظمیٰ کراچی سیف الدین ایڈووکیٹ نےسندھ حکومت کراچی میں ہر منصوبہ قرض لے کر شروع کرتی ہے مئیر کراچی کے ماتحت صفائی کے ناقص نظام سے کراچی بڑی کچرا کنڈی بن گیا ہے، سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کے 43ارب روپے کے خطیر بجٹ کے باجود یہ ادارہ مکمل طور پر ناکام ہو چکا ہےانجینئرڈ لینڈ فل سائٹ اور گاربیج ٹرانسفر اسٹیشنز کے نام پر بے وقوف بنایا جارہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔قبل ازیں سیف الدین ایڈوکیٹ نے ٹاؤن چیئرمینوں کے ہمراہ سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کی لینڈ فل سائٹ جام چاکرو (سرجانی) کا دورہ کیااوروہاں سویپ کے جاری کچرا ٹھکانے لگانے کے منصوبوں کا جائزہ لیابعدازاں انہوں نے مزید کہا کہ ہمارا مطالبہ ہے جام چاکرو منصوبے سمیت سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ اور سویپ کے تمام منصوبوں کا آزادانہ فرانزک آڈٹ کرایا جائے۔