کراچی(مطلوب حسین /اسٹاف رپورٹر) محکمہ ثقافت سندھ میں ملازمت سے ریٹائرڈ ہوئے طویل عرصہ گزر جانے کے باوجود سابق آفسران سرکاری رہائش اور سرکاری وسائل پر قابض ہیں جس کے باعث سہولتوں سے محروم حاضر سروس آفسران مایوسی کا شکار ہیں ،تفصیلات کے مطابق محکمہ ثقافت سندھ میں محکمہ کے ریٹائرڈ آفسران سرکاری رہائش و سرکاری وسائل پر قابض ہیں،8 اپریل 2025 و ریٹائرڈ ہونے والے محکمہ ثقافت سندھ کے سابق ڈائریکٹر شیر محمد تاحال سندھ میوزیم حیدر آباد کے بنگلہ میں رہائش پزیر ہیں ،1سال سے زائد عرصہ گزرجانے کے باوجود شیر محمد کی جانب سے محکمہ کے آفسران کے لئے آلاٹ بنگلہ خالی نہیں کیا گیا ہے ،ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ محکمہ ثقافت سندھ کی جانب سے شیر محمد کو بنگلہ خالی کرنے کے لئے 2 بار خط لکھے گئے تاہم اس کے باوجود ریٹائرڈ ڈائریکٹر شیر محمد کی جانب سے محکمہ کی رہائش خالی نہیں کی دوسری طرف بجلی ،گیس اور دیگر وسائل بھی سرکاری استعمال کئے جارہے ہیں ،ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ شیر محمد نے اپنے استعمال سرکاری گاڑی بھی ریٹائرمنٹ کےتقریبا 8 ماہ بعد محکمہ کو واپس کی ہے،اس سلسلہ میں موقف جاننے کے لئے سابق ڈائریکٹر کلچر شیر محمد کو ان کے موبائل پر فون کالکی گئی تو انہوں نے کال کاٹ دی اور جب ان نمبر پر خبر سے متعلق سوال نامہ میسج کے زریعہ ارسال کیا تو انہوں نے موقف دینے سے گریز کیا۔