کراچی (اسد ابن حسن) کراچی کا ایک انسپکٹر اور اندرون سندھ کے چار انسپکٹر سمیت 10مزید پولیس اہلکاروں کو معطل کر دیا گیا ہے۔ ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ پرویز احمد چانڈیو کے جاری کردہ مراسلے کے مطابق ان 10 اہلکاروں کو بھی "بی کمپنی" گارڈن ہیڈ کوارٹر ٹرانسفر کر دیا گیا ہے۔