• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گوبر ملی مٹی سے گھر لیپا جائے اور اس پر بارش کا پانی لگے تو وہ پاک ہے یا ناپاک؟

فائل فوٹو
فائل فوٹو

آپ کے مسائل اور ان کا حل

سوال: گاؤں، دیہات میں گھروں کو گوبر ملی ہوئی مٹی سے لیپا جاتا ہے، بارش کے دوران اس طرح کے درو دیوار سے ٹپکنے والا پانی جسم یا کپڑوں پر لگ جائے تو پاکی ناپاکی کے حوالے سے کیا حکم ہوگا؟

جواب: گوبر ملی مٹی میں گوبر کی مقدار بہت کم ہوتی ہے اور ضرورت بھی ہے؛ لہذا تیار ہونے والی مٹی پاک ہوگی، نیز جیسے زمین پر لگی نجاست زمین کے خشک ہونے سے پاک ہوجاتی ہے، اسی طرح فقہاءِ کرام نے صراحت کی ہے کہ اس بارے میں دیوار وغیرہ کا حکم بھی زمین کی طرح ہے، یعنی دیوار یا چھت پر لگی ہوئی نجاست خشک ہوجائے تو وہ پاک سمجھی جائے گی، اس کے بعد اگر بارش کے دوران اس مٹی سے لیپی گئی دیواروں سے پانی ٹپک کر جسم یا کپڑوں پر لگ جائے تو جب تک ناپاکی کے اثرات واضح نہ ہوں جسم یا کپڑے ناپاک نہ ہوں گے۔ (رد المحتار، کتاب الطھارۃ، باب الأنجاس، 1/ 349 و کتاب الصلاۃ، باب ما يفسد الصلاۃ و ما يکرہ فيھا 1/ 656 ط: سعيد)

اقراء سے مزید