• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فائرنگ کے واقعات، ایک شخص جاں بحق، دو بھائیوں سمیت 5 افراد زخمی

کراچی (اسٹاف رپورٹر)شہر کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات میں ایک شخص جاں بحق ، دو بھائیوں سمیت 5 افراد زخمی ہو گئے،تفصیلات کے مطابق گلشن معمار الکرم ٹاورکے قریب نامعلوم مسلح ملزمان کی فائرنگ سے 28 سالہ حنید اور 32 سالہ اکرم ولد محمد انورزخمی ہوگئے،دونوں آپس میں بھائی ہیں،پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ ڈکیتی کی واردات کے دوران مزاحمت پرپیش آیا ہے، گلشن اقبال بلاک 7 میں ڈکیتی کی واردات کے دوران مزاحمت پر مسلح ملزمان نے فائرنگ کرکے 45 سالہ غلام نازک ولد محمد قاسم کوزخمی کردیا جو ڈرائیور اور گلشن اقبال میں بنگلے میں ملازمت کرتا ہے ، نیو کراچی بشیر چوک کے قریب ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر مسلح ملزمان نے فائرنگ کرکے 30 سالہ بابر علی ولد احمد علی کوزخمی کردیا ، زخمی شخص نیو کراچی فائیو سی کا رہائشی اورٹیکسٹائل مل میں کام کرتا ہے، ملا اسحاق گوٹھ میں فائرنگ سے 23 سالہ ابراہیم ولد شریف زخمی ہوگیا ،پولیس کے مطابق واقع ڈکیتی کے دوران مزاحمت کرنے پر پیش آیا ہے،دریں اثنا میمن گوٹھ ابراہیم شاہ درگاہ کے قریب سے 48 سالہ مسعود احمد ولد محفوظ کی گولی لگی لاش ملی جسے جناح اسپتال منتقل کیا گیا ، پولیس نے بتایا کہ مقتول کو ایک گولی پیٹ میں ماری گئی ہے،مقتول کھوکھراپار پانچ نمبر کا رہائشی ، آبائی تعلق اٹک سے بتایا جاتا ہے، مقتول ڈرائیور اور دو بیٹوں کا باپ تھا جبکہ اس نے 3 شادیاں کر رکھی تھیں ، اہلخانہ کے مطابق مقتول بدھ کی شام گھر سے نکلا تھا جس کے بعد سے اس سے رابطہ نہیں ہوا۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید