کراچی (نیوز ڈیسک) غزہ کےکیمپوں میں چوہوں کا راج، بچوں پر حملے، بیماریاں پھیلنے لگیں۔ نکاسیٔ آب اور صفائی کا نظام تباہ، چوہے سوتے ہوئے لوگوں کو کاٹنے لگے،بچےاور بزرگ زیادہ متاثر، امدادی سامان اور کیڑے مار ادویات کی قلت،ماہرین نے بڑے صحت بحران سے خبردار کردیا۔ برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق غزہ میں جنگ سے بے گھر ہونے والے لاکھوں افراد کے عارضی خیمہ بستیوں میں چوہوں اور دیگر جراثیم کا شدید پھیلاؤ سامنے آیا ہے۔