واشنگٹن، برلن ( جنگ نیوز) صدر ٹرمپ کا جرمن چانسلر پر نیا حملہ، ایران معاملے میں مداخلت پر شدید تنقید، مرز کو یوکرین جنگ پر توجہ دینے کا مشورہ دے دیا ، جرمن امیگریشن و توانائی پالیسی بھی نشانہ بنی اور انہوں نے امریکی فوجیوں کی جرمنی سے منتقلی کی دھمکی دی۔ادھر جرمنی کا ممکنہ امریکی فوجی کمی پر ردعمل میں کہنا تھا کہ ہم تیار ہیں، جبکہ چانسلرمرز نے ٹرمپ سے تنازع کے باوجود مضبوط شراکت داری پر زوردیا۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر جرمنی کے چانسلر فریڈرک مرز کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں ایران کے معاملے میں مداخلت کے بجائے یوکرین جنگ کے خاتمے پر توجہ دینی چاہیے۔