• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران جنگ کی اصل لاگت کتنی؟ امریکہ میں 25 ارب سے 1 ٹریلین ڈالر تک تخمینہ

کراچی (نیوز ڈیسک) ایران جنگ کی اصل لاگت کتنی؟ امریکہ میں 25ارب سے 1 ٹریلین ڈالر تک تخمینہ، پینٹاگون نے جنگی اخراجات 25 ارب ڈالر بتائے،ارکان کانگریس اور ماہرین نے اندازہ مسترد کر دیا۔ معاشی اثرات سمیت لاگت ایک ٹریلین ڈالر تک جا سکتی ہے، دفاعی بجٹ میں تاریخی اضافے کی تجویز دی گئی ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایران کے ساتھ جاری جنگ کی لاگت پر امریکہ میں شدید اختلافات سامنے آ گئے ہیں، جہاں وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ نے کانگریس میں بتایا کہ جنگ پر اب تک تقریباً 25 ارب ڈالر خرچ ہوئے ہیں، تاہم ڈیموکریٹ ارکان اور ماہرین اقتصادیات اس تخمینے کو انتہائی کم قرار دیتے ہوئے کہتے ہیں کہ اگر ایندھن، خوراک کی قیمتوں میں اضافہ، معاشی دباؤ اور طویل مدتی اخراجات کو شامل کیا جائے تو مجموعی لاگت 630 ارب سے 1 ٹریلین ڈالر تک پہنچ سکتی ہے۔

دنیا بھر سے سے مزید