لاہور(خالدمحمودخالد) بنگلہ دیش نے بھارتی ریاست آسام کے وزیراعلیٰ ہمنتا بسوا سرما کے حالیہ متنازع بیانات پر شدید ردعمل دیتے ہوئے بھارت کے قائم مقام ہائی کمشنر پاوان بدھے کو وزارت خارجہ طلب کر لیا ہے اور بنگلادیش کا شدید احتجاج ریکارڈ کروایا۔ وزارت خارجہ نے ان بیانات کو دو طرفہ تعلقات کے لیے نقصان دہ اور غیر ذمہ دارانہ قرار دیتے ہوئے بھارتی سفارت کار سے وضاحت طلب کی ہے۔ حکام کے مطابق ایسے بیانات خطے میں اعتماد سازی کی کوششوں کو متاثر کر سکتے ہیں۔ آسام کے وزیراعلیٰ نے حال ہی میں ایک بیان میں کہا تھا کہ وہ روزانہ دعا کرتے ہیں کہ بھارت اور بنگلہ دیش کے تعلقات کشیدہ رہیں۔