ریاض(آئی این پی ) سعودی عرب کی وزارتِ صحت اور پبلک ہیلتھ اتھارٹی نے بیماریوں کی ایک فہرست جاری کی ہے، جس کے تحت عازمین حج کیلئے گردن توڑ بخار سے بچاو کی ویکسین لگوانا لازمی قرار دیا گیا ہے،اسکے علاوہ کورونا ویکسین لگوانےوالے65برس سےزائد عمر کے افراداور حاملہ خواتین کو بوسٹر ڈوز لگوانے کا مشورہ بھی دیا گیا ہے، وزارت صحت کے مطابق کوئی بھی جسمانی معذوری حج اجازت نامہ کے اجراء سے روک سکتی ہے۔سعودی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سعودی وزارت صحت اور پبلک ہیلتھ کا کہنا ہے کہ حج کی ادائیگی کیلئے جسمانی صحت کا بحال ہونا اہم ہے،ایسی بیماریاں جن کی وجہ سے جسمانی صحت کو خطرہ لاحق ہوتا ہے، ان میں گردوں کا فیل ہونا اور جس کیلئے ڈائیلاسز کی ضرورت ہوتی ہے۔