• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لندن، دو یہودی افراد پر چاقو حملے، کمیونٹی مشتعل، وزیراعظم کیخلاف شدید نعرے

لندن(اے ایف پی)برطانوی دارالحکومت میں دویہودی افراد پرچاقو حملوں کے بعدمشتعل یہودی کمیونٹی نے وزیراعظم کیئر اسٹارمر کیخلاف شدید نعرے بازی کی اور انہیں بزل قرار دیا۔ تفصیلات کےمطابق شمالی لندن کےیہودی اکثریتی علاقے گولڈرزگرین میں دویہودی افراد پر چاقوحملے کےبعدوزیراعظم کیئر اسٹامرکو اس وقت شدید احتجاج کا سامنا کرنا پڑا جب وہ جائے وقوعہ پر پہنچے، وہاںمشتعل ہجوم نے انہیں بزدل اوریہودی کمیونٹی کی حفاظت میں ناکامی کا مرتکب قرار دیتےہوئے شدیدنعرے بازی کی ، اس موقع پر میٹروپولیٹن پولیس کے سربراہ اور لیبر پارٹی کے ایک رکنِ پارلیمنٹ کو مخالفانہ نعروں کا سامنا کرنا پڑا۔پولیس نے واردات سے تعلق کے شبہہ میں 45 سالہ صومالی نژاد برطانوی شخص کو گرفتار کرلیا ۔

دنیا بھر سے سے مزید