• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت کا بنگلہ دیش سرحد پر مگرمچھ اور سانپ چھوڑنے کا غیر انسانی منصوبہ

کراچی (نیوز ڈیسک) بھارت نے بنگلہ دیش سرحد پر نقل و حرکت روکنے کیلئے مگرمچھ اور سانپ چھوڑنے کا غیر انسانی منصوبہ تیار کرلیا، مشکل دریائی علاقوں میں باڑ لگانا ناممکن قرار،بارڈر فورس نے خطرناک رینگنے والے جانوروں کی تجویز دی۔ انسانی حقوق و ماحولیاتی ماہرین کی شدید مخالفت، مقامی آبادی کیلئے بھی خطرہ ،دنیا میں ایسی مثال موجود نہیں۔ غیر میڈیا اطلاعات کے مطابق بھارت نے بنگلہ دیش کے ساتھ اپنی طویل سرحد پر غیر قانونی نقل و حرکت روکنے کے لیے ایک غیر معمولی اور متنازع منصوبہ زیر غور لایا ہے، جس کے تحت مشکل دریائی اور دلدلی علاقوں میں باڑ لگانے کے بجائے مگرمچھ اور زہریلے سانپ چھوڑنے کی تجویز دی گئی ہے۔ بھارتی بارڈر سکیورٹی فورس نے اس حوالے سے اندرونی سطح پر ہدایات جاری کی ہیں تاکہ ان علاقوں میں “قدرتی رکاوٹ” پیدا کی جا سکے جہاں باڑ لگانا ممکن نہیں۔

دنیا بھر سے سے مزید