• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

معروف سوشل میڈیا کمپنیوں کی پاکستان میں رجسٹریشن میں عدم دلچسپی

اسلام آباد(این این آئی)دنیا کی معروف سوشل میڈیا کمپنیوں نے پاکستان میں رجسٹریشن میں عدم دلچسپی ظاہر کردی ہے جبکہ قائمہ کمیٹی کو بریفنگ میں بتایاگیاہے کہ عالمی کمپنیاں سوشل میڈیا رولز اور مواد ہٹانے سے متعلق سخت قوانین پر تحفظات رکھتی ہیں، کمپنیوں کا خیال ہے مقامی قوانین کے تحت رجسٹریشن سے صارفین کی پرائیویسی اور آزادی اظہار رائے پر اثر پڑسکتا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے)نے ملک میں سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کی رجسٹریشن اور ان پر ضابطہ اخلاق کے نفاذ کے حوالے سے ایک اہم رپورٹ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی)کو پیش کر دی جس میں انکشاف کیا گیا کہ عالمی ٹیک کمپنیاں پاکستان میں باقاعدہ رجسٹریشن کرانے سے گریزاں ہیں۔رپورٹ میں بتایاگیاکہ پی ٹی اینے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے آئی ٹی کو آگاہ کیا ہے کہ حکومت پاکستان کی جانب سے تمام بڑی سوشل میڈیا کمپنیوں کو ملک میں باقاعدہ طور پر رجسٹر کرنے کی کوششیں تاحال کامیاب نہیں ہوسکی ہیں۔

اہم خبریں سے مزید