• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت توانائی، مہنگائی اور مالیاتی بحرانوں سے نمٹنے میں مکمل ناکام ہو چکی، پی ٹی آئی

اسلام آباد (خبر نگار) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے ملک کو درپیش حالیہ معاشی بحران پر شہباز شریف کیحکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ فارم-47 حکومت توانائی، مہنگائی اور مالیاتی بحرانوں سے نمٹنے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ،وزیر اعظم، کابینہ مستعفی ہو کر عوام کے ووٹ سے منتخب ایک با اختیار حکومت کو موقع دیں،موجودہ حکمرانوں کے پاس عوام کو ریلیف دینے کا کوئی منصوبہ نہیں بلکہ وہ مہنگائی، بھاری ٹیکسز اور یوٹیلیٹی بلوں کے ذریعے عوام کو کچل رہے ہیں جبکہ خود شاہانہ اخراجات جاری رکھے ہوئے ہیں، اپریل میں بدترین لوڈ شیڈنگ کے باوجود حکومت سنجیدہ اقدامات کے بجائے نمائشی اجلاسوں تک محدود ہے، ملک میں توانائی کا کوئی واضح منصوبہ موجود نہیں، صرف نعرے ہیں اور 25 کروڑ عوام کیلئے مہنگی بجلی ہے۔ گیس قیمتوں میں متوقع اضافے پر خبردار کرتے ہوئے شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ سوئی سدرن گیس کمپنی کی جانب سے 286 فیصد اضافے کی تجویز دی گئی ہے، جو 545 ارب روپے کے خسارے کی وجہ سے ہے۔

اہم خبریں سے مزید