• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جمائما گولڈ اسمتھ کی منگنی، ارب پتی فنانسر کیمرون او ریلی سے شادی کی تیاری

کراچی (نیوز ڈیسک) عمران خان کی سابقہ اہلیہ  جمائما گولڈ سمتھ کی منگنی، ارب پتی فنانسر کیمرون او ریلی سے شادی کی تیاری، دونوں کی ملاقات پیشہ ورانہ کام کے دوران ہوئی تھی اور ان کا تعلق جلد دوستی سے رومانوی رشتے میں تبدیل ہو گیا۔ میل ان سنڈے کے مطابق جمائماگولڈ سمتھ نے تقریباً ایک سال تعلق رکھنے کے بعد آئرش آسٹریلوی ارب پتی فنانسر کیمرون او ریلی سے منگنی کر لی ہے۔ رپورٹس کے مطابق دونوں کی ملاقات پیشہ ورانہ کام کے دوران ہوئی تھی اور وقت کے ساتھ ان کا تعلق دوستی سے رومانوی رشتے میں تبدیل ہو گیا۔ کیمرون او ریلی ایک سرمایہ کار ہیں جنہوں نے توانائی اور ٹیکنالوجی کے شعبے میں نمایاں کاروباری کامیابیاں حاصل کی ہیں، جبکہ جمیما کا تعلق ایک معروف مالیاتی خاندان سے ہے اور وہ پہلے بھی کئی ہائی پروفائل شخصیات کے ساتھ تعلقات میں رہ چکی ہیں۔ جمیما کی سابق شادی پاکستان کے سابق وزیرِاعظم عمران خان سے ہوئی تھی، جس سے ان کے دو بیٹے ہیں۔ بعد ازاں ان کی نجی زندگی میڈیا کی توجہ کا مرکز بنی رہی۔ ذرائع کے مطابق یہ جوڑا زیادہ وقت سوئٹزرلینڈ اور لندن کے درمیان گزارتا ہے۔ ان کے قریبی افراد کا کہنا ہے کہ دونوں ایک ساتھ خوش ہیں اور اپنی نجی زندگی کو زیادہ توجہ سے محفوظ رکھنا چاہتے ہیں۔

اہم خبریں سے مزید