اسلام آباد( نیوز رپورٹر ) صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے پی آئی اے کارپوریشن (کنورژن) (ریپیل)، آرڈیننس، 2026کی وزیرِاعظم کی سفارش پر منظوری دے دی۔ آرڈیننس پی آئی اے کے چند اثاثوں کی منتقلی کے عمل کی تکمیل کے لیے قانونی تقاضے پورے کرنے سے متعلق ہے۔ ان میں کراچی میں پی آئی اے پلینیٹیریم، گلشنِ اقبال کی اراضی، لاہور میں پی آئی اے پلینیٹیریم، اولڈ یونیورسٹی گراؤنڈ کی اراضی، پشاور میں حیات آباد فیز II میں واقع اراضی پر پی آئی اے پلینیٹیریم، کراچی کے کے ڈی اے اسکیم I میں واقع فٹبال گراؤنڈ، لاہور میں ایمپرس روڈ پر واقع دیال سنگھ مینشن میں دفتر اورکراچی میں کشمیر روڈ پر واقع جہانگیر خان اسپورٹس کمپلیکس کی اراضی شامل ہے۔