ابوظبی (سبط عارف) عرب امارات کی صنعت اور سپلائی چین کو فروغ دینے کا فیصلہ، ابوظبی کی نیشنل آئل کمپنی کا مقامی صنعت کے فروغ کے لئے 55 ارب ڈالر کا منصوبہ، صنعتی معیشت کو مضبوط کرنے اور درآمدات پر انحصار کم کرنے کی انقلابی حکمت عملی۔ تفصیلات کے مطابق ابوظبی کی سرکاری توانائی کمپنی ایڈنوک ( ADNOC ) نے اعلان کیا ہے کہ وہ اگلے تین سال میں 55 ارب ڈالر (تقریباً 200 ارب درہم) کے منصوبے اماراتی سپلائی چینز کو دے گی۔ یہ سرمایہ کاری، ابوظبی قومی تیل پیدا کرنے والی کمپنی کے پانچ سالہ 150 ارب ڈالر کے بڑے ترقیاتی منصوبے کا حصہ ہے۔ حکام کے مطابق اس اقدام کا مقصد متحدہ عرب امارات میں صنعتی شعبے کو مزید مضبوط بنانا اور ملکی معیشت میں مقامی پیداوار اور مواد کے استعمال کو فروغ دینا ہے تاکہ بیرونی ممالک پر انحصار کم کیا جا سکے۔