• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران، جوہری پروگرام امریکا سے مذاکرات میں شامل کرنے پر آمادہ

کراچی(رفیق مانگٹ)ایران نے جوہری پروگرام کو امریکا سے مذاکرات میں شامل کرنے پر آمادگی ظاہر کر دی،یورینیم افزودگی 3.5فیصد تک محدود کرنے کی پیشکش،تہران کا مؤقف نرم،آبنائے ہرمز مرحلہ وار کھولنے کی تجویز، امریکی ناکہ بندی کے خاتمے کی شرط،عرب نشریاتی ادارے العربیہ کے مطابق ایران نے اپنے سابقہ مؤقف میں نرمی لاتے ہوئے امریکا کے ساتھ مذاکرات میں اپنے جوہری پروگرام کو شامل کرنے پر آمادگی ظاہر کر دی ہے، جو اس کے پہلے کے مؤقف سے نمایاں تبدیلی قرار دی جا رہی ہے۔ذرائع کے مطابق ایران نے اس سے قبل اصرار کیا تھا کہ جوہری معاملہ بعد کے مرحلے میں زیرِ بحث آئے گا، تاہم اب اس نے اسے براہِ راست مذاکرات کا حصہ بنانے پر اتفاق کر لیا ہے۔اس سے قبل ایک اعلیٰ ایرانی عہدیدار نے خبر رساں ادارے رایٹرز کو بتایا تھا کہ تہران کی تجویز میں ابتدائی توجہ آبنائے ہرمز میں بحری جہاز رانی کی بحالی اور امریکی بحری ناکہ بندی کے خاتمے پر مرکوز ہوگی، جبکہ جوہری مذاکرات کو بعد میں رکھا جائے گا۔تاہم تازہ پیش رفت کے مطابق ایران نے یورینیم افزودگی کو 3.5 فیصد تک محدود رکھنے اور موجودہ افزودہ یورینیم کے ذخیرے کو بتدریج کم کرنے کی تجویز دی ہے۔

اہم خبریں سے مزید