کراچی(رفیق مانگٹ)ایران کا امریکہ کو بھیجا گیا امن منصوبہ: نئی تفصیلات منظرِ عام پر،منصوبے کا ہدف... 30 دن میں جنگ بندی کو مکمل جنگ کے خاتمے میں تبدیل کرنا،عدم جارحیت کا معاہدہ، اسرائیل کی شمولیت سے خطے میں امن کی ضمانت کی تجویز،مشرقِ وسطیٰ بھر میں لڑائی کے مکمل خاتمے کا خاکہ پیش،پہلے مرحلے میں آبنائے ہرمز کو بتدریج کھولنے کی تجویز،ایرانی بندرگاہوں پر امریکی محاصرے کے خاتمے کا مطالبہ،سمندری بارودی سرنگوں کی صفائی کی ذمہ داری تہران خود سنبھالے گا،قطر کے نشریاتی ادارے نے ایران کی جانب سے امریکہ کو پاکستان کے ذریعے بھیجے گئے تازہ امن منصوبے کی نئی تفصیلات جاری کر دی ہیں۔