• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رواں مالی سال کے پہلے نو ماہ میں کارپوریٹ سیکٹر کی آمدن میں ریکارڈ اضافہ

اسلام آباد (کامرس رپورٹر) عالمی سطح پر چیلنجوں کے باوجود پاکستان کے کارپوریٹ سیکٹر میں گزشتہ مالی سال کی نسبت رواں مالی سال کے 9ماہ میں کئی شعبوں میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہےا ور ٹرپل ڈیجٹ میں آمدن حاصل کی گئی ہے، رواں مالی سال کے پہلے 9ماہ کے د وران لسٹڈ کمپنیوں کی بارہ سو چالیس ارب روپے کی آمدن ہوئی جو گزشتہ برس کےا س عرصہ کے دوران کے مقابلے میں 100ارب روپے زائد ہے،وفاقی وزیر خزانہ کے مشیر خرم شہزاد نے کہا ہےکہ کئی شعبوں نے تین عدد میں آمدن حاصل کی جو ایک مستحکم اور مضبوط ہوتی معاشی بحالی کی نشاندہی کرتی ہے ۔ ریفائنری کے شعبہ میں 355فیصد ،بینکوں کے شعبہ میں 167فیصد ، لیدر 165فیصد اور ٹیکسٹائل میں 146فیصد تک اضافی آمدن ہوئی ۔
اہم خبریں سے مزید