واشنگٹن (اے ایف پی) امریکی کانگریس کے کنٹرول کی جنگ فیصلہ کن مرحلے میں داخل، نومبر کے وسط مدتی انتخابات طاقت کا توازن بدل سکتے ہیں، صدر کی مقبولیت میں کمی ریپبلکنز کے لیے خطرہ، ڈیموکریٹس کو ایوان اور سینیٹ میں برتری کا امکان، مہنگائی اور ایران جنگ اخراجات اہم انتخابی ایشوز ہیں۔ امریکا میں کانگریس کے کنٹرول کی سیاسی جنگ اپنے آخری چھ ماہ میں داخل ہو گئی ہے، جہاں نومبر کے وسط مدتی انتخابات صدر کے دوسرے دورِ حکومت اور طاقت کے توازن پر گہرے اثرات ڈال سکتے ہیں۔ یہ انتخابات روایتی طور پر صدر کے لیے ریفرنڈم سمجھے جاتے ہیں اور اس بار بھی اپوزیشن جماعت مہنگائی، معاشی بے چینی اور ایران جنگ کے اخراجات کو بنیاد بنا کر حکمران جماعت کو چیلنج کر رہی ہے، جبکہ صدر کی مقبولیت تقریباً 40 فیصد تک گرنے سے حکمران پارٹی کے لیے صورتحال مزید مشکل ہو گئی ہے۔ ابتدائی جائزوں کے مطابق اپوزیشن کو معمولی برتری حاصل ہے اور وہ ایوانِ نمائندگان اور سینیٹ میں کنٹرول حاصل کرنے کی پوزیشن میں آ سکتی ہے۔