• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ابدالی میزائل کے کامیاب تجربے سے دشمن بوکھلاہٹ کا شکار ہے

اسلام آباد(اے پی پی) پاکستان کے ابدالی میزائل سسٹم کے کامیاب تجربے سے دشمن بوکھلاہٹ کا شکار ہے،بھارت کی گیدڑ بھبکیوں کی جواب میں پاکستان نے دفاعی صلاحیت کا مظاہرہ کر کے دشمن کو باز رہنے کی تنبیہ کی ۔ 3 مئی 2025 کو پاکستان نے جنگی مشق انڈس کے تحت ابدالی میزائل سسٹم کے کامیاب تجربے سے دشمن پر ہیبت طاری کر دی۔ یہ میزائل سسٹم زمین سے زمین تک مار کرنے اور 450 کلومیٹر تک ہدف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت کا حامل ہے، کامیاب تجربے سے پاکستان نے دشمن کے جارحانہ عزائم خاک میں ملانے کا دوٹوک پیغام دیا ہے۔ پاکستان نے ابدالی میزائل سسٹم کے کامیاب تجربے سے اپنی دفاعی برتری اور تکنیکی مہارت کو عملی طور پر ثابت کیا،اس کا مقصد افواج کی آپریشنل تیاریوں اور میزائل کے جدید نیوی گیشن سسٹم سمیت اہم تکنیکی پہلوں کو اجاگر کرنا تھا ۔
اہم خبریں سے مزید