کراچی (نیوز ڈیسک) ہیگستھ کا پینٹاگون پر کنٹرول مضبوط، اختلافات اور طاقت کی کشمکش بڑھ گئی۔ دفاعی وزارت میں اختیارات کو مرکزی کنٹرول میں لے کر فوجی قیادت کی خودمختاری محدود کر دی۔ واشنگٹن پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ نے پینٹاگون میں اپنی گرفت مزید مضبوط کر لی ہے اور وہ پہلے سے زیادہ پراعتماد دکھائی دے رہے ہیں، اگرچہ ان کے ابتدائی دور میں کئی تنازعات اور غلطیاں سامنے آ چکی تھیں۔ رپورٹ کے مطابق انہوں نے دفاعی وزارت کے اندر اختیارات کو مرکزی سطح پر منتقل کرتے ہوئے فوجی قیادت اور سروسز کی خودمختاری کو محدود کر دیا ہے، جس پر اندرونی سطح پر ناراضی بھی پائی جا رہی ہے۔ نیوی سیکریٹری کی برطرفی سمیت کئی اعلیٰ سطحی تبدیلیوں کو ہیگستھ کی بڑھتی ہوئی طاقت اور سیاسی اثر و رسوخ کی علامت قرار دیا جا رہا ہے، جس میں انہیں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی مکمل حمایت حاصل ہے۔