• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مذہبی تقسیم اور ووٹر لسٹ اخراج انڈین بنگال میں بی جے پی کامیاب، ممتا بنر جی کو دھچکا

کراچی (نیوز ڈیسک) مذہبی تقسیم اور ووٹر لسٹ اخراج، انڈین بنگال میںبی جے پی کامیاب، 294میں سے 200نشستوں پر برتری، ممتا بینرجی کی جماعت کو بڑا دھچکا، 87نشستوں تک محدود،ووٹر لسٹ نظرثانی میں لاکھوں افرادووٹ سے محروم کیے گئے،بنگال کی سیاست میں کشیدگی کا خدشہ ہے۔ کیرالا میں تاریخی شکست کے بعد بھارت میں پانچ دہائیوں کے بعد بائیں بازو سیاست کا خاتمہ ہوگیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق بھارت میں وزیر اعظم نریندر مودی کی جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی نے مغربی بنگال کے انتخابات میں پہلی بار تاریخی کامیابی حاصل کر لی، جہاں ابتدائی نتائج کے مطابق پارٹی 294 میں سے تقریباً 200 نشستوں پر کامیاب یا برتری حاصل کیے ہوئے ہے جبکہ ممتا بینرجی کی جماعت آل انڈیا ترنمول کانگریس صرف 87نشستوں تک محدود رہ گئی۔

اہم خبریں سے مزید