• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستانی انجینئر کی محنت اور جدوجہد، 2026 کے دو ممتاز امریکی ایوارڈز

نیویارک (عظیم ایم میاں)پاکستانی انجینئر کی محنت اور جدوجہد ، 2026کے دو ممتاز امریکی ایوارڈز، گھر کے گیراج سے آغاز کرنیوالی کمپنی کی مثالی ترقی، روزگار کے مواقع اور کارکردگی کا ریکارڈ،امریکا کے 100ممتاز اداروں میں شامل، امریکی حکومت کی جانب سے “پرسن آف دی ایئر” کا ایوارڈ۔ تفصیلات کے مطابق امریکا میں آباد پاکستانیوں کی پہلی نسل نے اپنی سخت محنت اور صلاحیتوں کی بدولت معاشی، معاشرتی اور اپنی پیشہ ورانہ کامیابیوں کی تاریخ رقم کی ہے۔ 6؍مئی کو امریکا کے ایک وفاقی ادارے کی جانب سے ایک ایسے پاکستانی انجینئر کو پرسن آف دی ایئر برائے 2026کا ایوارڈ دیا جارہا ہے جس نے پاکستان کے ایک دیہات کے غریب گھرانے میں جنم لیکر بجلی سمیت تعلیمی اور مالی سہولیات کے بغیر مقامی اسکول میں تعلیم کا آغاز کیا اور اسکالر شپ حاصل کرکے پاکستان میں انجینئرنگ کی تعلیم مکمل کرکے ملازمت اختیار کی اور پھر کچھ عرصہ بعد اپنے چار بچوں کے ساتھ امیگریشن حاصل کرکے امریکا آگیا جہاں غیر ملکی ڈگری کے باعث روزگار اور ترقی کے لئے نئے مشکل مسائل اور چیلنجز کا سامنا کرنا پڑا۔ انجینئر مقصود علی کمبوہ نے خاندان کی پرورش کےساتھ امریکا کی ریاست کیلی فورنیا میں انجینئرنگ کی مطلوبہ مزید تعلیم مکمل کی اور اپنے گھر کے کار گیراج سے انجینئرنگ کے شعبے میں کمپنی کا آغاز کیا جواب ترقی کرتے ہوئے امریکا کی پانچ ریاستوں میں کئی ملین ڈالرز کے پروجیکٹ چلانے میں مصروف ہے۔

اہم خبریں سے مزید