• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دو افراد نے خودکشی کرلی، دیگر واقعات میں خاتون اور ایک شخص جاں بحق

کراچی(اسٹاف رپورٹر) 2 افراد نے خود کشی کرلی، دیگر واقعات میں خاتون اور ایک شخص جاں بحق ہوگئے ،تفصیلات کے مطابق تین ہٹی کے قریب رہائشی اپارٹمنٹ کی تیسری منزل سے ایک شخص نے چھلانگ لگا کر مبینہ خود کشی کرلی ،پولیس کے مطابق متوفی کی شناخت44 سالہ برکت علی خواجہ کے نام سے ہوئی ہے،متوفی2 بچوں کا باپ اور پراپرٹی کا کام کرتا ، ذہنی دباؤ کا شکار تھا، نیو کراچی سیکٹر 11/G گودھرا ربانی مسجد کے قریب گھر میں پراسرار طور پر زہریلی چیز کھانے سے 35 سالہ ماہ جبیں زوجہ احسن جاں بحق ہوگئی ، پولیس کی واقعے کی مزید تحقیقات کر رہی ہے، منظورکالونی عوامی چوک کے قریب گھرمیں مبینہ طورپر نشہ آور ادویہ کھانے سے 14 سالہ فیضان ولد خوشی محمد جاں بحق ہوگیا، پولیس کے مطابق متوفی نشے کا عادی تھا ، نشہ آورادویہ کا استعمال کرنے سے اس کی حالت بگڑ گئی متوفی لڑکے کے والدین اسے تشویشناک حالت میں اسپتال لے جا رہے تھے کہ راستے میں ہی دم توڑگیا، منظور کالونی گجر چوک کے قریب کارخانےسے 40سالہ عاصم ولد قاسم کی پھندا لگی لاش ملی ، پولیس نے جناح اسپتال منتقل کیا، پولیس نے بتایا کہ ابتدائی تفتیش کے دوران معلوم ہوا ہےکہ متوفی کا والد سے جھگڑا ہوا تھا جس پر اس نے دلبرداشتہ ہوکر مبینہ خودکشی کرلی۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید