کراچی (اسٹاف رپورٹر)گلشن حدید میں مسلح ڈاکو جیولری شاپ سے بھاری مالیت کے طلائی زیورات لوٹ کر فرار ہوگئے ،تفصیلات کے مطابق گلشن حدید فیز ون باٹا موڑ کے قریب قائم جیولری کی دکان میں 3 مسلح ڈاکو گھس کر بھاری مالیت کے طلائی زیورات لوٹ کر فرار ہوگئے ، پولیس نے بتایا کہ ڈکیتی سے قبل ایک خاتون اور مرد طلائی چین کی خریداری کے لیے جیولری شاپ میں موجود تھے ،ڈاکوؤں کے فرار کے بعد جیولری شاپ میں موجود خاتون اور مرد بھی وہاں سے چلے گئے،خاتون کا چہرا کھلا ہوا جبکہ مرد نے اپنا چہرہ چھیاپا ہوا تھا، ایس ایچ او گلزار تنیو کے مطابق 65 گرام سونا لوٹا گیا ہے۔