• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا اور اسرائیل نے دنیا کے امن کو خطرے میں ڈال رکھا ہے، علامہ حسن ظفر

کراچی(اسٹاف رپورٹر)علامہ حسن ظفر نقوی نے العارف ہائوس میں اندرون سندھ سے آئے ہوئے ایک وفد سے ملاقات کے دوران گفتگو میں کہا کہ امریکا اور اسرائیل نے ساری دنیا کے امن کو خطرے میں ڈال رکھا ہے، طاقت کے نشے میں چور امریکہ کو یہ گوارا نہیں کہ کوئی بھی ملک اس کے سامنے سر اٹھائے لیکن ایران کی بہادر اور غیور عوام نے ساری دنیا کے مظلوموں کو حوصلہ دیا ہے کہ ایمان اور عقیدے کی طاقت سے ہر ظالم کو شکست دی جا سکتی ہے اسرائیل غزہ اور لبنان کے مظلوم عوام پر مسلسل بمباری کر رہا ہے اور عالم اسلام محض تماشائی کا کردار ادا کر رہا ہے اگر ہم متحد نہ ہوئے تو اسرائیل صرف فلسطین اور لبنان پر بس کرنے والا نہیں بلکہ اس کے ناپاک عزائم خلیج کے سارے خطے پر قبضہ جمانے کے ہیں۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید