• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ میں پیپلزپارٹی کی حکومت، کراچی مسائلستان بن گیا، شاہی سید

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) عوامی نیشنل پارٹی سندھ کے صوبائی صدر شاہی سید نے کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ افواج پاکستان کی جانب بھارت کو شکست دینے اور معرکہ حق کی کامیابی پر فیلڈ مارشل کو سلام پیش کرتے ہیں،کے پی کے حکومت بانی پی ٹی آئی کی رہائی کی بجائے صوبے کے مسائل پر توجہ دے،غیر قانونی افغانیوں کو نکالیں لیکن ان کی آڑ میں پختونوں کو نشانہ نہ بنائیں،افغانستان سمیت تمام ممالک سے بات چیت کرکے مسائل حل کریں،کراچی مسائلستان بن گیا ہے،پیپلز پارٹی کی سندھ میں حکومت ہے ،میئر کراچی پیپلز پارٹی کا ہے لیکن پھر بھی شہر کے مسائل حل نہیں ہورہے ہیں،نلکوں میں نہیں ٹینکر میں پانی آتا ہے،تعلیم صحت بجلی،ٹریفک سمیت ہر ادارے میں کرپشن ہے بلاتفریق شفاف احتساب کیا جائے ،کراچی کے مسائل کے حل کے لیے تمام جماعتیں اکھٹی ہوں،بلدیاتی حکومتوں کو بااختیار بنائیں،قائد متحدہ اور عزیز جان آج کہاں ہیں ؟ لیکن ہم موجود ہیں اور سیاست کررہے ہیں،ہم اردو بولنے والوں سمیت سب قوموں سے محبت کرتے ہیں،کراچی میں بھائی چارگی کو عام کریں ،اس موقع پر سابق پولیس افسر آصف عثمان نے اے این پی میں شمولیت کا اعلان کیا،شاہی سید نے کہا کہ وزیرِ اعظم اور فوج سپہ سالار کی جانب سے امن کے فروغ اور دنیا کو جنگ کے خطرات سے دور رکھنے کی کاوشیں قابلِ قدر ہیں۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید