کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان رینجرز سندھ نے ملیر لالہ آباد میں کارروائی کرتے ہوئے مبینہ طور پرڈکیتی اوراسٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث لالو گروہ کے 2 کارندوں حمیداللہ عرف مانو اورفرید اللہ کوگرفتارکرکے اسلحہ اورموبائل فونزبرآمدکرلئے،سپارکوکوروڈ کے قریب مبینہ طور پرپولیس اور کار لفٹر گینگ کے مابین مقابلے میں 2 ملزمان اختر حسین اور رجب علی خان کو زخمی حالت میں گرفتار کرکےدو غیر قانونی پستول، موبائل، گاڑی اور جعلی نمبر پلیٹس برآمد کرلی گئی، ملزمان نے ضلع وسطی سے 10 سے زائد گاڑیاں چوری کرنے کا انکشاف کیا ہے ، زمان ٹاؤن پولیس نے منگل اور بدھ کی درمیانی شب کورنگی نمبر 5 سیکٹر 50 سی میں مبینہ مقابلے کے بعد 2 ڈاکوؤں 32 سالہ اظہر اقبال اور 22 سالہ عامر غفار کو زخمی حالت میں گرفتار کرکے دو پستول ، موبائل فونز ، نقدرقم اور موٹرسائیکل برآمد کی ، شاہ لطیف پولیس نےنیشنل ہائی وے پیٹرول پمپ کے قریب سے مبینہ مقابلے کے بعد ایک ملزم 20 سالہ شہباز سلیم کو زخمی حالت میں گرفتار کرکے ایک پستول ، موبائل فون اور نقدرقم برآمد کی ، ساتھی فرار ہوگیا ۔