لاہور (خصوصی رپورٹر) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر تمام واسا ایجنسیوں کو مشینری و آلات کی فراہمی کا سلسلہ جاری ہے۔ صوبائی وزیر ہاؤسنگ اینڈ اربن ڈویلپمنٹ بلال یاسین نے گاڑیوں کی علامتی چابی ڈی جی واسا پنجاب کے سپرد کی۔ صوبائی وزیر نے واضح کیا کہ بروقت مشینری کی فراہمی سے واسا ایجنسیوں کے فیلڈ آپریشنز کو کامیاب بنانے میں مدد ملے گی۔؎